Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہونے جاری ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہوگی۔

دنیا بھر کے کرکٹ فینز آن لائن اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے، شائقین کرکٹ کی آسانی کے لیے مرحلہ وار ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔

غیر بھارتی وارم اپ میچز اور غیر بھارتی ایونٹ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی، بھارت کے مختلف وینیوز پر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 30 اگست سے شروع ہوگی۔

اس موقع پر سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کا کہنا تھا کہ آج ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو رہی ہے، وینیوز شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرکے خوشی ہورہی ہے، تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے اپنی سیٹیں محفوظ بنالیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت تین ستمبر کو شروع ہوگی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں