قومی کرکٹر کائنات امتیاز پاک جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) نے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والی پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمن سیریز کے لیے پانچ کمنٹیٹرز اور ایک پریزنٹر کے پینل کا اعلان کیا ہے۔
علی یونس، کائنات امتیاز، لینا عزیز، سکندر بخت اور شاہ فیصل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے جب کہ مہک کھوکھر پریزنٹر ہوں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ یہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022 تا 2025 کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 3 ستمبر اور تیسرا 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 ستمبر، دوسرا 11 ستمبر اور تیسرا 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور اُمِ ہانی شامل ہیں۔
انوشہ ناصر، عمائمہ سہیل اور وحیدہ اختر کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے تحت ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز شروع
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، اُمِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
ناجیہ علوی، نتالیہ پرویز اور طوبیٰ حسن کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















