ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا کل 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایشیاکپ 2023 کا تیسرا اور سب سے بڑا میچ کل 2 ستمبر کو پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
اہم اور بڑے میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ہی اپنی جیت کا یقین ہے۔
بھارت کے خلاف امکان ہے کہ آغا سلمان جو نیپال کے خلاف کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا پائے تو ان کی جگہ سعود شکیل لے سکتے ہیں۔
سعود شکیل جیسے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو شامل کرنے سے بھارت کے بائیں ہاتھ کے اسپنرز رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو کو کھیلنے میں مدد مل سکتی ہے تاہم بابر اعظم کا کھلاڑیوں پر اعتماد کو دیکھتے ہوئے آغا سلمان کو ہی برقرار رکھنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب ممکنہ طور پر پاکستان محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ایک اضافی فاسٹ بولر کے طور شامل کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیار ہے، بابر اعظم
پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف یا محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہوگیا ہے جس میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں، پہلے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوا جس میں پاکستان نے 238 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















