Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی بولر شاہین آفریدی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے بھارت کے دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا جب کہ وہ ایک ہی اننگز میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز شاہین آفریدی نے کیا اور ابتدائی اوورز میں بھارتی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستانی بولرز نے بھارتی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا

تاہم آدھے گھنٹے بارش کے وقفے کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو شاہین آفریدی زیادہ بہتر ردھم میں نظر آئے اور تیسری ہی گیند پر انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کردیا۔

شاہین آفریدی نے نپی تلی بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیاب دلائی۔

سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایشیاکپ 2023 کا اہم جاری ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے اب تک 28 اوورز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں جب کہ ایشان کشن 49 اور ہاردک پانڈیا 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل روہت شرما 11، شبھمن گل 10، ویرات کوہلی 4 اور شریاس آئیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں