Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مراکش زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں خوفناک زلزلے سے 820 افراد جاں بحق اور 672 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 205 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مراکش زلزلے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے‘‘۔

خیال رہے کہ مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے کی شدت سے تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں