Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت مقابلہ؛ پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی ایک اور انجری کے شکار

ایشیاکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی نسیم شاہ ایک اور انجری کے شکار ہوگئے ہیں۔

کولمبو میں ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج میچ جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

اہم میچ میں پاکستان ٹیم کے اہم بولر نسیم شاہ ایک اور انجری کے شکار ہوگئے ہیں، اپنے آخری اوور کی دوسری گیند پر وہ اپنی ہتھیلی پکڑے میدان سے باہر جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

بعد ازاں ان کی جگہ افتخار نے 49 واں اوور مکمل کیا تاہم ابھی تک ان کی چوٹ کس حد تک ہے معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

اس میچ میں نسیم شاہ 9.2 اوورز میں 53 رنز دیے تھے جب کہ انہوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ میں بنگلادیش کے خلاف پہلے سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ کا باؤنڈری بچانے کی کوشش کے دوران کندھا زخمی ہوگیا تھا۔

تاہم وہ اپنا اسپیل مکمل کرنے کے لیے واپس آئے اور انہوں نے 5.4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں