ایشیاکپ 2023 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم انجری کے باعث فاسٹ بولر کے بحران سے دوچار ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
نتیجتاً شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو ان کے بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلوالیا گیا ہے جب کہ محمد حسنین، احسان اللہ اور حسن علی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔
سوشل میڈیا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنرل مینجر نبیل ہاشمی نے ان کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’پاکستان کے بیک اپ پیسر پہلے ہی انجری کے شکار ہیں جس کے باعث محمد حسنین اور احسان اللہ کی جگہ ان بولرز کو بلوایا گیا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی لنکن پریمیر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس سے وہ صحت مند ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجرڈ سلمان آغا کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک
خیال رہے کہ احسان اللہ کو اوول انوینسیبلز نے دی ہنڈریڈ کے لیے سائن کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے جب کہ حسن علی کو بھی انگلی میں چوٹ کے باعث لنکن پریمیئر لیگ درمیان میں ہی چھوڑنا پڑی تھی۔
دوسری جانب سلمان علی آغا کی بھی سری لنکا کے خلاف ایشیاکپ 2023 کے اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ وہ پاک بھارت میچ میں بال منہ پر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















