Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیاکپ؛ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیاکپ 2023 کے سپر 4 مرحلے کے میچ کے لیے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیاکپ 2023 کے سپر 4 مرحلے کے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان نے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف میچ میں کم بیک کریں گے، بولنگ کوچ

ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔

یہ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو ہوگا جب کہ نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ اس سے قبل پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں