Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انضمام نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ عہدے سے سبگدوش ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 اگست کو پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سابق کرکٹر انضمام الحق کو سونپی تھی، اس کے بعد سے دو مواقع ایسے آئے جب انضمام الحق نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی۔

افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کے لیے اسکواڈ فائنل ہونے کے باوجود انہیں معاہدے کی پیشکش نہیں کی گئی جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا لیکن بعد میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات میں معاملات طے پاگئے۔

انضمام الحق نے تین سال کے معاہدے کے ساتھ بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہانہ 20 لاکھ روپے سے زیادہ رقم کی درخواست کی تھی جس کی منظوری انتظامی کمیٹی نے دے دی۔

لاہور میں حالیہ ایشیا کپ کے دوران انضمام الحق نے ایک بار پھر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے مکمل اختیار کا مطالبہ کیا لیکن انضمام الحق کے ایجنٹ بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت کئی قومی کرکٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مفادات کے تصادم کو روکنے کے لیے بورڈ چیف سلیکٹر کو این او سی دینے کا مکمل اختیار دینے کو تیار نہیں تھا جس کے جواب میں انہوں نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی۔

مسلسل مطالبات کی وجہ سے بورڈ حکام نے مصباح الحق یا ندیم خان کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر غور کیا لیکن بالآخر تنازعہ کو ٹالتے ہوئے انضمام الحق کو ہی راضی کرنے کا فیصلے کیا۔

بورڈ اور انضام الحق کے درمیان اب تعلقات خوشگوار ہیں تاہم متضاد مفادات کی وجہ سے مستقبل میں تنازعات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں