Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکینز رپورٹ سامنے آنے کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکینز رپورٹ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کا دبئی میں اسکین ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ہونے والی اسکین رپورٹ میں نسیم شاہ کے کندھے کے نیچے پٹھوں میں خطرناک انجری کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے جلد کسی دوسری جگہ بھی اسکین ٹیسٹ کروانے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم اور حارث کب تک فٹ ہوں گے، بابر اعظم نے بتادیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ چھ ماہ کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 46 ویں اوورز کے دوران کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں