Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ کی انجری پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور نسیم شاہ کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ماہرین سے طبی مشاورت جاری ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ میڈیکل پینل مزید جائزوں کی بنیاد پر فاسٹ بولر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 46 ویں اوورز کے دوران کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکینز رپورٹ سامنے آنے کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکینز رپورٹ کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کا دبئی میں اسکین ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ہونے والی اسکین رپورٹ میں نسیم شاہ کے کندھے کے نیچے پٹھوں میں خطرناک انجری کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے جلد کسی دوسری جگہ بھی اسکین ٹیسٹ کروانے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ چھ ماہ کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں