Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرلوپ وہیل چیئر کرکٹ ایشیاکپ میں پاکستان ٹائٹل کا دفاع کے لیے تیار

دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرلوپ وہیل چیئر کرکٹ ایشیاکپ 2023 کا آغاز 4 اکتوبر سے نیپال میں ہونے جارہا ہے۔

04 اکتوبر 2023 کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھٹمنڈو نیپال میں بھارت بمقابلہ نیپال کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔

اس ایونٹ کا میزبان پاکستان اور نیپال شریک میزبان ہے جب کہ بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت کل پانچ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ اسی مقام پر 9 اکتوبر 2023 کو فائنل سمیت کل 11 میچ کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت تعلقات کے موجودہ منظر نامے کی وجہ سے ایونٹ کو نیوٹرل مقام کے طور پر نیپال میں منتقل کر دیا ہے۔

رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات بھی اس میگا ایونٹ کا حصہ ہیں۔ تمام حصہ لینے والی ٹیمیں 3 اکتوبر 2023 کو کھٹمنڈو نیپال پہنچیں گی اور تمام ٹیموں کے کپتانوں کی اپنی ایسوسی ایشنز کے سربراہوں کے ساتھ پریس میٹنگ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اس ایشیاکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا جب کہ تمام میچز پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کے تمام آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریمنگ کے ساتھ ایکشن اسپورٹس نیپال پر لائیو ہوں گے۔

واضح رہے کہ افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں کئی نامور فنکار ثقافتی شو پیش کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں