Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہنیا لے گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہنیا لے گئے ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی آج شب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی۔

سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز واقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لے کر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سعید انور سمیت دیگر کرکٹرز، شوبز کی معروف شخصیات، سیاست دان، غیر ملکی سفارت کار، اعلی عسکری و سول حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی۔

مشروبات کے بعد تقریب کے شرکا کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی جب کہ ولیمے کی تقریب بدھ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پیر کی شب رسم حنا کی تقریب میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی تھی جب کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں سال 23 فروری کو ہوا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں