Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی آفیشل ترانہ؛ قومی پرچم کی تذلیل کرنے کی بھارتی کوشش بے نقاب

ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی آفیشل ترانے میں قومی پرچم کی تذلیل کرنے کی بھارتی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا ہے جسے ’دل جشن بولے‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے جب کہ ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔

ترانے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر آویزاں ہے جب کہ تمام ٹیموں کے جھنڈوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

تاہم صارفین نے ترانے میں بھارت کی بھونڈی حرکت کو بے نقاب کردیا ہے جس میں قومی پرچم کی تذلیل کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے جھنڈے بڑے ہیں جب کہ پاکستان کا ایک چھوٹا سا پرچم دکھا کر اس کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

آئی سی سی آفیشل ترانے میں قومی پرچم کی تذلیل کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور کئی صارفین نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1704463951273005456

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جس کے میچز بھارت کے مختلف مقامات پر 19 نومبر تک جاری رہیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں