سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پی سی بی کے ریویو اجلاس میں رائے کو اہمیت نہ دینے پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں اعزازی رکن کے طور پر پی سی بی میں کام کررہا تھا تاہم میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین مینجمںٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں مجھے موقع دیا، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی، پاکستان زندہ باد۔
خیال رہے کہ آج پی سی بی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل صبح سوا 11 بجے کیا جائے گا۔
اجلاس می کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی جب کہ کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ذکاء اشرف سے ملاقات کی اور ساتھ ہی سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کی بھی چیئرمین پی سی سبی سے ملاقات ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















