Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے کل 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جب کہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 2 ملین ڈالر ملیں گے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی کل 10 ٹیمیں گروپ مرحلے میں ایک بار ہر دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

گروپ مرحلے میں جیتنے والی ٹیم کے لیے بھی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور ہر میچ جیت کر ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے جب کہ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلادیش، پاکستان، افغانستان اور جنوبی افریقہ سمیت سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں 10 مقامات پر کھیلیں جائیں گے جب کہ ایونٹ میں کل 48 میچز ہوں گے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہر ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں