Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کو ورلڈکپ کے دوران بھارتی شائقین کی حمایت کی توقع

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران امید ہے کہ بھارتی شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے دوران سفر کرنے سے روکے جانے کے باوجود وہ اب بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کے لیے بڑی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتوں نے ابھی تک 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت کی امید رکھنے والے پاکستانی تماشائیوں کو ویزوں کی منظوری نہیں دی ہے۔

پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’بدقسمتی سے ہم اپنے مداحوں کی کمی وہاں محسوس کریں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’جہاں تک میں جانتا ہوں ہمارے تمام میچز کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور ہم بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہوں گے اور ہمیں بھی سپورٹ حاصل ہوگی‘‘۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ بدھ کی صبح روانہ ہوگا، جہاں انہیں دو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا، دونوں میچز حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 14 اکتوبر کو ہوگا جو 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد نشستوں پر مشتمل احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں