Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ برابر کردیا

انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشل کی اننگز کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

انگلش ٹیم کے اوپنر ول جیکس اور فل سالٹ نے آئرلینڈ کے خلاف برسٹل میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اننگز کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

فل سالٹ نے جارحانہ انداز میں میچ کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار تین چوکے داغ کر 12 رنز بنائے اور چوتھی گیند پر چھکا جڑدیا۔

آئرلینڈ کے بولر مارک ایڈیئر نے پہلے اوور میں 19 رنز دیے جس کے بعد انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز گریم اسمتھ نے جیمز اینڈرسن کی گیند پر 19 رنز بنائے تھے۔

ول جیکس اور فل سالٹ نے اس میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھے اوورز کے اختتام تک انگلینڈ نے 60، پونچویں اوور کے اختتام پر 66 جب کہ چھٹے اوور کے اختتام تک 84 رنز بنالیے تھے۔

کوئی بھی ٹیم ابھی تک پہلے پانچ یا چھ اوورز کے اختتام تک اس سے زیادہ اسکور نہیں بناسکی ہے  جب کہ اس میچ میں فل سالٹ نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ول جیکس اور فل سالٹ کے درمیان 42 گیندوں پر87 رنز کی یہ اوپننگ شراکت ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے تیز ففٹی سے زائد کی اوپننگ شراکت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں