Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’ایشیاکپ میں آجاتے تو ہماری مہمان نوازی بھی دیکھ لیتے‘‘، صارف کا عرفان پٹھان کو جواب

سوشل میڈٰیا صارف نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو کرارا جواب دے دیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے قومی ٹیم گزشتہ روز بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچ گئی ہے۔

بھارت پہنچنے پر قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس پر قومی کھلاڑیوں نے شائقین کی تعریف بھی کی اور دونوں جانب صارفین نے خوب سراہا۔

پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’’ہماری مہمان نوازی سے سرپرائز ہیں کافی لوگ، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں‘‘۔

عرفان پٹھان نے مزید لکھا کہ ’’ہم بحیثیت قوم اور عوام ایسے ہی ہیں۔ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آنے والی تمام ٹیموں کا سب سے یادگار ٹورنامنٹ ہوگا یہ ورلڈکپ 2023‘‘۔

عرفان پٹھان کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’ایشیاکپ میں آجاتے تو ہماری مہمان نوازی بھی دیکھ لیتے آپ لوگ‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں