ورلڈکپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلہ کا تیسرا میچ کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے کامیابی اپنے نام کی۔
Bangladesh showed all-round dominance to take their opening #CWC23 clash against Afghanistan 👌#BANvAFG 📝: https://t.co/kPZZikaktX pic.twitter.com/6aIXF5KM1A
— ICC (@ICC) October 7, 2023
بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور افغانستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں بنگلادیش نے مقررہ ہدف 34.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: پاکستان نے نیدرلینڈز کو81 رنز سے شکست دے دی
It was all Bangladesh after Afghanistan were looking alright at 112-2
👉https://t.co/yyfP5ztyHz | #BANvAFG | #CWC23 pic.twitter.com/fw7wGvl1qV
— Cricinfo (@cricinfo) October 7, 2023
افغانستان کی بیٹنگ
افغانستان نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا لیکن ان کی پہلی وکٹ نویں اوورز میں 47 رنز گر گئی جب ابراہیم زدران 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
وکٹ کی دوسری جانب وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے اچھی بیٹنگ کیا اور 62 گیندوں پر 47 رنز بناکر وہ مستیظ الرحمان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
علاوہ ازیں رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، عظمت اللہ عمرزئی 22، راشد خان 9، نجیب اللہ زدران 5، محمد نبی 6، مجیب الرحمان 1 اور نوین الحق صفر رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شریف السلام 2، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
بنگلادیش کی بیٹنگ
بنگلادیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جب کہ لٹن داس 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ گئے جب کہ کپتان شکیب الحسن بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
Shakib Al Hasan and Mehidy Hasan Miraz led the charge for Bangladesh in their #CWC23 win in Dharamsala 💪#BANvAFG
Details 👇https://t.co/0MAeb23iOj
— ICC (@ICC) October 7, 2023
مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















