Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان انڈر 19 ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

لاہور : پی سی بی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا ہے، پی سی بی نے صبیح  اظہر کی جگہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں اسسٹنٹ کوچ ریحان ریاض اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد شامل ہوں گے جب کہ اینالسٹ حافظ علی حمزہ، فزیو عبیداللہ اور عمران اللہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز 15 سے 31 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 1 چار روزہ میچ اور 5 ون ڈے میچز ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان نے چار روزہ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

دیگر اسکواڈ میں احمد حسین، ایمل خان، علی اسفند، عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، حمزہ نواز، حذیفہ ایوب، محمد ابتسام، محمد اسماعیل اور محمد زبیر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نوید احمد خان، شاہ میر علی، شاہ زیب خان اور وہاج ریاض کو بھی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں