Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت میچ دیکھنے ذکاء اشرف بھارت جائیں گے یا نہیں؟ اہم اعلان ہوگیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارت جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پاکستانی صحافیوں کے بھارتی ویزوں کی کلیئرنس کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا جو 12 اکتوبر کو بھارت روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارت جارہے ہیں جو 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں اور بھارتی سفارت خانے نے ورلڈ کپ 2023 کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافیوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں