Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ نے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرلیا۔

قومی فاسٹ بولر نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

شیئر کی گئی تصویر میں انہیں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف) دبئی کے حکام سے گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں!”۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان اور افتخار احمد سمیت کئی دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس سے قبل دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرچکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں