Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فخر زمان اور اسامہ میر آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب

قومی کھلاڑی فخر زمان اور اسامہ میر مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جو 20ا کتوبر کو بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر اپنی بیماریوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار تھے جبکہ اسامہ میر بخار سے مبتلا تھے۔ احمد آباد سے بنگلورو پہنچنے کے بعد پاکستان کا پہلا تربیتی سیشن منگل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان ٹیم تین میچز کھیل چکی ہے جس میں دو میں انہیں کامیابی جب کہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں