Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے خلاف پلیون الیون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پاکستان کے میچ پر تبادلہ خیال کیا۔

مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ پاکستان کو بنگلورو میں بیٹنگ کے سازگار حالات کو دیکھتے ہوئے ایک آل راؤنڈر کی قربانی دینے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف رنز کو چیز کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے کیونکہ گزشتہ میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بھی اسکور نہیں کرسکا تھا‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’بنگلورو کے حالات بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں لہذا پاکستان کو پچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی بولنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ آسٹریلیا سے ہوگا جو 20 اکتوبر کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں