Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطینی پرچم لہرادیے

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطینی پرچم لہرادیے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطینی پرچم لہرائے ہیں۔

فلسطینی پرچم لہرانے والے کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف اور افتخار احمد شامل ہیں جب کہ ان کھلاڑیوں نے تصویر کے ساتھ صرف ایموجیز شیئر کیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان نے جیت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا تھا جو اسرائیل اور بھارت کو پسند نہیں آیا تھا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے جیت کا جشن منایا تھا جب کہ بھارتی مداح کی اسرائیلی حمایت کے پوسٹر والی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے محمد رضوان پر طنز بھی کیا تھا۔

اسرائیل ک سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے لکھا کہ تھا ’’ہم خوش ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف جیت حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام نہیں کرسکا‘‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری جاری ہے اور اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زائد ہوگئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں