Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد حفیظ کا شاہین آفریدی پر تنقید کرنے والے روی شاستری کو منہ توڑ جواب

پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے شاہین آفریدی پر تنقید کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے پاک بھارت میچ کے دوران شاہین آفریدی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کوئی غیر معمولی بولر نہیں۔

انہوں نے کہا تھا ’’شاہین آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں، وہ نئی گیند کے اچھے بولر ہیں اور وکٹیں لے سکتے ہیں لیکن ان میں کوئی خاص بات نہیں۔ شاہین صرف ایک مہذب بولر ہیں جو کہ کوئی بڑی بات نہیں لہذا آپ کو سچائی کو قبول کرنا ہوگا‘‘۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے جعہ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں نمایاں کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

شاہین آفریدی کی حالیہ پرفارمنس پر محمد حفیظ نے روی شاستری کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’’شاہین آفریدی کی کارکردگی ان کے ناقدین کو جواب ہے‘‘۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا ’’شاہین کا پانچ وکٹیں لینا ہی ان کے ناقدین کو جواب ہے جو کسی نے کہیں بیٹھ کر کہا تھا، شاہین کا کسی سے موازنہ نہ کریں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کس طرح پرفارم کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’شاہین نے اس وقت پرفارم کیا جب آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولرز کی دھلائی کررہے تھے اور پاکستان کو فتح کی امید دلائی‘‘۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے اپنے سسر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے ورلڈکپ میں دو بار 5 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں