Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی کے کمرشل رائٹس کی فروخت میں تاخیر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی کا بڑا انحصار کمرشل رائٹس کی فروخت پر ہوتا ہے جس میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی سی بی) کے اگلے ایڈیشن میں صرف تین ماہ باقی ہیں اور پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو شیڈول ہے۔ پی سی بی کی جانب سے نشریاتی اور پروڈکشن رائٹس کی فروخت میں تاخیر سامنے آرہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مستقبل قریب میں درج ذیل کمرشل پر بولیاں لگائی جائیں گی جن میں دو سال کے لیے پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ شامل ہیں۔

دو سال کے لیے دو طرفہ سیریز اور دو سال کے لیے دو طرفہ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ پ بھی بولیاں لگائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں جن کمرشل پر بولیاں لگائی جائیں گی ان میں دو طرفہ سیریز کے ساتھ پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ مارکیٹ اور دو طرفہ سیریز کے ساتھ پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ بین الاقوامی مارکیٹ شامل ہیں جب کہ دو سال کے لیے پی ایس ایل کے علاوہ دو طرفہ سیریز کے لیے پیداواری خدمات پر بھی بولیاں لگیں گی۔

تاہم فرنچائز مالکان نے اس اہم معاملے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک اندازے کے مطابق حقوق کی فروخت سے پی سی بی کو ممکنہ طور پر کم از کم 8 ارب روپے کی آمدنی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ عام طور پر حقوق کی فروخت سے پہلے کنسلٹنٹس کے ساتھ مل کر مارکیٹ ریسرچ کا مکمل عمل کیا جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ نازک مرحلہ بھی ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

تاخیر سے متعلق سوال کے جواب میں پی سی بی حکام نے اس کی وجہ سینئر حکام کی غیر ملکی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف حال ہی میں ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے لیے بھارت میں موجود تھے جب کہ سی ای او سلمان نصیر اس وقت ایک دوست کی دعوت پر دبئی میں ایم ایم اے فائٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ دونوں اہلکار پیر کو دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور حقوق کی فروخت سمیت تمام ضروری امور پر توجہ دی جائے گی جب کہ اگلے مراحل میں بولی کمیٹی کی تشکیل، ٹینڈر کی دعوت کو حتمی شکل دینا اور پھر ٹینڈر جاری کرنا شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں