Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم میں اختلاف کی خبروں پر پی سی بی نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلاف کی خبروں پر پی سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم میں اختلاف کی خبریں سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ’’پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایسے کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ٹیم میں اختلافات ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر سخت مایوسی ظاہر کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس طرح کے الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے، جہاں آج قومی ٹیم کا مقابلہ افغانستان سے جاری ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکی ہے جس میں دو میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ افغانستان کے خلاف پانچویں میچ میں بھی قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیاکپ میں بھی پاکستان کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں اختلافات کی خبریں زیر گردش تھیں جن میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا نام سرفہرست تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں