Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کے خلاف شکست پر اسامہ میر نے قوم سے معافی مانگ لی

ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست پر اسامہ میر  نے قوم سے معافی مانگ لی۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 22واں میچ کل بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے باآسانی کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں افغانستان نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان کے خلاف شکست کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے جب کہ کئی سابق کرکٹرز سمیت شائقین نے قومی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم افغانستان کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اسامہ میر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر معافی مانگ لی ہے۔

اسامہ میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا ’’ہم معافی چاہتے ہیں، پاکستان‘‘ جب کہ ساتھ ہی انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم اب تک 5 پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں دو میں انہیں کامیابی جب کہ 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں