چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق، عاقب جاوید اور محمد یوسف سے ملاقات کی۔
Zaka Ashraf meets former Test cricketers
Details here ⤵️ https://t.co/LzZQFulGrZ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 24, 2023
پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کرکٹرز سے کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی جب کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی مستقبل میں عمر گل، وقار یونس ، وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق سے بھی اسی حوالے سے رابطہ کریں گے۔
پی سی بی نے جاری بیان میں بتایا کہ ذکاء اشرف پاکستان کے سابق کرکٹرز کےتجربے سے فائدہ اٹھانے پر فوکس کر رہے ہیں اور مستقبل میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اسپیشلائزڈ کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذکاء اشرف کی احمد آباد میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔
اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ سابق کرکٹرز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں، سابق کرکٹرز کے پاس بہت زیادہ تجربہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کے تجربے کے ساتھ تمام شعبوں میں اچھے کرکٹرز پیدا کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















