Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے پاکستان ویمنز اے کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے پاکستان ویمنز اے کو دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز اے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ویمنز اے نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر188 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی ٹیم 49.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں شوال ذوالفقار اور ایمان فاطمہ نے 62 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ شوال ذوالفقار نے چار چوکوں کی مدد سے 32 اور ایمان فاطمہ نے چار چوکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔

93 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد سدرہ نواز اور نورین یعقوب نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 رنز کا اضافہ کیا، سدرہ نواز نے 85 گیندوں پر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی طرف سے ایشمینی مونیسر نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیانا جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز ویمنز اے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں کپتان راشادا ولیمز نے 94 گیندوں پر 71 رنز اسکور کیے۔ شبیکا نے25 اور زیدا جیمز نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ویمنز اے کی طرف سے انوشے ناصر نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، پہلا ون ڈے پاکستان ویمنز اے نے 8 رنز سے جیتا تھا جب کہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں