Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی کی ذکاء اشرف سے ملاقات

قومی کرکٹرز سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے ذکاء اشرف نے سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔

چیئرمین نے سرفراز احمد اور شاہ نواز دھانی کو قائداعظم ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی جب کہ ذکاء اشرف نے دونوں کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کراچی ریجن وائٹس نے قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جب کہ کراچی کی ٹیم میں شاہ نواز دھانی بھی شامل تھے۔

سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی کے دوران 697 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جب کہ انہوں نے ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں