پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان نے 290 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا جس کے بعد قومی ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 1۔2 کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
اس میچ میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے شامل حسین نے شاندار سنچری کے ساتھ 109 گیندوں پر 150 رنز اسکور کیے جس میں 13 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
علاوہ ازیں ریاض اللہ نے 2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے جب کہ عرفات منہاس 34 اور ہارون ارشد 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن انڈر 19 ٹیم پاکستان پہنچ گئی
سری لنکا انڈر 19 کی جانب سے رویشن پریرا اور سنیتھ جے وردھنے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز اسکور کیے تھے۔
سری لنکا انڈر 19 کی جانب سے روساندا گاماگے نے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 127 گیندوں پر 6 چوکے بھی لگائے جب کہ شروجان شنموگوناتن نے 61 رنز اسکور کیے۔
پاکستان انڈر 19 کی جانب سے آفتاب احمد نے 3،عبید شاہ اور محمد ابتسام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ 29 اور پانچواں میچ 31 اکتوبرکوکھیلا جائے گا جب کہ مہمان ٹیم یکم نومبر کو واپس وطن لوٹ جائے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















