ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 27 واں میچ کھیلا گیا جس میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی۔
WHAT WAS THAT 🥵️
Incredible game. Incredible fight. Incredible win!
SCORECARD: https://t.co/JVpxwq9Re1 #CWC23 #AUSvNZ pic.twitter.com/AH3Fy7xPMY
— Cricinfo (@cricinfo) October 28, 2023
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 388 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز ہی اسکور کرسکی۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ڈیوڈ وارنر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ٹریوس ہیڈ نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگزکھیلی جب کہ گلین میسکویل 41 اور جوش انگلس 38 اور کپتان پیٹ کمنز 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل سینٹنر نے 2 اور جیمز نیشم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنر آغاز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور اوپنر ڈیون کانوے 28 جب کہ ول ینگ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اور ڈیرل مچل نے 96 رنز کی بہترین پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈیرل مچل 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ٹام لیتھم 21 اور گلین فلپس 12 رنز بناسکے۔
کیوی مڈل آرڈر بیٹر راچن رویندرا نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بناکر ہی عمدہ اننگز کھیلی جب کہ آخر میں آل راؤنڈر جیمز نیشم نے ٹیم کو جیتوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ 50 ویں اوور کی ایک گیند پہلے 58 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ گلین میسکویل کے حصے میں آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















