آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 26 واں میچ چنئی میں کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ کے نام رہا۔
قومی ٹیم کو اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست تھی۔
میچ کے بعد آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ آئی سی سی نے قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کروائے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوگیا ہے جب کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ بنگلادیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کھیلا گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















