Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے ابھی مزید دو میچز ہونا باقی ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک 31 میچز کھیلے جاچکے ہیں جب کہ ابھی مزید 14 راؤنڈ میچز ہونا باقی ہیں جس کے بعد ہی سیمی فائنل میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ جنوبی افریقہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے تیسرے اور آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بنگلادیش کے خلاف اس اہم کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے لیکن پاکستان کا اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہے۔

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پاکستان کے ابھی دو میچز ہونا باقی ہیں جس میں پاکستان کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور دوسرا انگلینڈ سے ہونا ہے جب کہ پاکستان کو دونوں میچز بہترین رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہے۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 3 میچز ہار جائے تو گروپ مرحلے کے اختتام تک ان کے 8 پوائنٹس ہوں گے جب کہ پاکستان اپنے بقیہ میچز جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں