نگران وزیر اعظم نے ذکاء اشرف کو کرکٹ کی بہتری کے لیے سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران نگران وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ انوار الحق کاکڑ کا چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے ذکاء اشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکا ہے جس میں صرف 3 میں کامیابی ملی ہے جب کہ قومی ٹیم کو افغانستان سمیت آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیمی فائنل میں کوالیفائی کے لیے پاکستان کو بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں اور ساتھ میں رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہوگا جس کہ نیوزی لینڈ کو بقیہ دونوں ہارنا ضروری ہیں تب ہی پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا امکان ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















