Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کیچ پکڑنے کی صلاحیت میں ورلڈکپ میں سب سے آگے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں کیچ پکڑنے کی صلاحیت میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں 37 میں سے 31 کیچ پکڑ کر 86 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ قومی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف 6 کیچ ڈراپ کیے ہیں۔

تاہم پاکستان کو یہ کیچ ڈراپ کرنا بھی بہت بھاری پڑا ہے جس میں ایک کوسل مینڈس کا کیچ تھا جو امام الحق نے 18 رنز پر ڈراپ کیا تھا، بعد ازاں کوسل مینڈس نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

دوسرا اہم کیچ ڈیوڈ وارنر کا تھا جو اسامہ میر نے 10 رنز پر ڈراپ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مزید 153 رنز اسکور کیے تھے جو کسی بھی آسٹریلوی پلیئر کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔

علاوہ ازیں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ 81 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بنگلادیش 76 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا، افغانستان اور نیوزی لینڈ 71 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ نیچے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں