Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کے خلاف گیم پلان میں تبدیلی کی جائے گی، مکی آرتھر

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گیم پلان میں تبدیلی کا امکان ظاہر کردیا۔

ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر سے اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف کو بطور اسٹرائیکر کردار ادا کرنے کی وجہ سے برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے گیم پلان میں تبدیلی کی جائے گی جب کہ انہوں نے بھارت میں سیکیورٹی کو ’دباؤ ڈالنے والا‘ قرار دیا۔

مکی آرتھر کہتے ہیں ’’بھارت میں کھلاڑیوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ کووڈ کے دور میں واپس آگئے ہوں جب کہ وہ ناشتہ بھی الگ الگ کمرے میں کرتے ہیں‘‘۔

ٹیم ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا ’’شاداب خان آج ابتدائی ٹیسٹ سے گزرے ہیں۔ وہ ٹھیک ہیں لیکن ہم ابھی ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہوں گا کہ ابھی تک ہم نے ٹورنامنٹ میں پوری صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلا ہے جب کہ بنگلادیش کے خلاف ہمارا پہلا میچ تھا جس میں ہم نے مکمل گیم کھیلا۔

پاکستان نے منگل کو کولکتہ میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی تیسری جیت تھی۔

قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں ابھی دو میچز ہونا باقی ہیں، کل پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جب کہ پاکستان گروپ اسٹیج کا آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں