Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث رؤف کی اسکین رپورٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی اسکین رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پسلی میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

کولکتہ پہنچنے کے بعد ان کا مقامی اسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، حارث روف کا اسکین کلیئر ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب قومی کھلاڑی شاداب خان پہلے ہی انجرڈ ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چوٹ لگنے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی ریکوری اچھی رہی ہے، کل ٹریننگ کے موقع پر ان کا معائنہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں قومی اسکواڈ کا آج مکمل ریسٹ ڈے تھا جب کہ کپتان بابر اعظم کچھ کوچز کے ہمراہ گولف کھیلنے کے لیے گئے ہیں۔

آج کھلاڑیوں نے ہوٹل ہی میں جم اور پول سیشنز میں حصہ لیا جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے  ٹریننگ کا آغاز کرے گی، ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں