Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارو گنگولی نے ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی اور پاکستان کی ناکامی کی وجہ بتادی

سابق بھارتی کھلاڑی سارو گنگولی کہتے ہیں کہ آپ زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیل کر کبھی اچھے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔

مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کھلاڑی اور سابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ آپ زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیل کر کبھی اچھے کھلاڑی نہیں بن سکتے بلکہ ایک معمولی کھلاڑی ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کامیابی کے پیچھے صرف آئی پی ایل نہیں بلکہ ہمارا ڈومیسٹک اسٹرکچر بھی مضبوط ہی، جہاں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک بڑا ذخیرہ نکتا ہے اور آپ وہاں سے باآسانی انتخاب کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’’کھلاڑیوں میں معیار 4 روزہ اور 5 روزہ کرکٹ کھیلنے سے آتا ہے اور اگر آپ زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی گے تو آپ معمولی کھلاڑی ہی رہیں گے‘‘۔

سابق بھارت کھلاڑی کہتے ہیں ’’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ آپ پیسہ کمانے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں لیکن اگر آپ کو اچھا کھلاڑی بننا ہے تو لازمی ہے کہ 4 روزہ اور 5 روزہ کرکٹ کھیلیں‘‘۔

انہوں نے سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’کھلاڑیوں کو وسیم اکرم جیسا ہونا چاہیے جو ایک دن میں 25،30 اوورز کراسکے جب کہ وسیم اکرم نئی اور پرانی گیند کے ساتھ تیز بولنگ کیا کرتے تھے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، جنہیں ہم دیکھتے بھی رہتے ہیں جیسے کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم، رضوان اور امام الحق جب کہ اگر پاکستان اپنی ٹیم میں کچھ خاص تبدیلیاں کرے تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں بری طرح ناکام ہوکر وطن واپس آگئی ہے جب کہ قومی ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ لیگ کے 5 میچز میں شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں