Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگلا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ بڑے نام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عبوری سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی ہے جس کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پی سی بی نے توصیف احمد کی سربراہی میں قائم عبوری سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا ہے جب کہ نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے اور قومی سلیکشن کمیٹی کا جلد اعلان متوقع ہے۔

تاہم چیف سلیکٹر کے حوالے سے بڑے نام سامنے آگئے ہیں جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ، یونس خان، سہیل تنویر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے نئے چیف سلیکٹر کی تلاش کے لیے آج ان سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے سربراہ محمد حفیظ یا یونس خان کو نیا چیف سلیکٹر بنانے پر غور کر رہے ہیں جب کہ نئی سلیکشن کمیٹی 24 نومبر تک ٹیسٹ اسکواڈ کی تشکیل پر غور کرے گی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ’’پی سی بی کا مقصد ایسے چیف سلیکٹر کو تعینات کرنا ہے جو جدید دور کی کرکٹ سے متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام منظرناموں کو اچھی طرح سے جانتا ہو‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 میں یونس خان کی قیادت میں جیتا تھا جب کہ محمد حفیظ کا بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قابل تعریف کپتانی کا ریکارڈ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں