Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کی کپتانی پر سینئر کھلاڑیوں نے ذکاء اشرف کو کیا جواب دیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی آج سینئر کھلاڑیوں سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے آج سینئر کھلاڑی وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی جس دوران ان سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سینئر کھلاڑیوں نے مشورہ دیا ’’پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن سے گریز کیا جائے اور ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کھیلنے والوں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔

سینئر کھلاڑیوں نے کہا ’’جب ڈومیسٹک سیزن کے پرفارمرز کو عزت نہیں دی جائے گی تو ورلڈ کپ جیسے رزلٹس ہی سامنے آئیں گے‘‘۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ذکاء اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’بابر اعظم کی کپتانی پر سب تنقید کررہے ہیں کیا کریں؟ جس کے جواب میں سینئر کھلاڑیوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے اگلے سال ہے ابھی کپتانی پر بات نہ کریں‘‘۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں ان کو نہ چھیڑیں، ابھی ٹیسٹ سیریز ہے اور اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اس کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلے کریں‘‘۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم حالیہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکی ہے جب کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بری طرح ناکامی کے بعد سابق کرکٹرز سمیت صارفین نے بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں