پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردای کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا ’’کوئی بھی بابر اعظم کی جگہ نہیں لے سکتا‘‘۔
NO ONE CAN REPLACE BABAR. 🐐
— Javed Afridi (@JAfridi10) November 16, 2023
خیال رہے کہ بدھ کو بابر اعظم نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد کپتانی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان
ایکس پر جاری بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا ’’تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی کھیلتارہوں گا اور نئے کپتان سے بھر پور تعاون کروں گا‘‘۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023
انہوں نے لکھا ’’یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہ ہی درست وقت ہے، میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی‘‘۔
بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے ان کی حمایت میں بیان جاری کیے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے شاہین آفریدی کا کہنا تھا ’’بابر اعظم کی بے مثال قیادت کے زیر سائے حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ ایک اعزاز ہے‘‘۔
https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1724808810181853251
انہوں نے لکھا تھا ’’آپ کی قیادت میں ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے، انشااللہ آپ کو بیٹنگ میں مزید ریکارڈز توڑتے ہوئے دیکھیں گے‘‘۔




















