Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹ کمنز سے مودی کا تضحیک آمیز رویہ، صارفین نے معافی کا مطالبہ کردیا

آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی میزبانی کے آداب ہی بھول گئے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز کا ہدف دیا جس کو آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چھٹی بار عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فاتح ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے تو میزبانی کے آداب ہی بھول گئے۔

https://twitter.com/MurtazaViews/status/1726359085417709927?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726359085417709927%7Ctwgr%5E24ce95bd10925d764bffa200ba0729793670e1a1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2023-11-20%2Fnews-3813200.html

نریندر مودی نے جیسے تیسے پیٹ کمنز کو ٹرافی تھمائی اور ہاتھ ملائے بغیر ہی منہ موڑ کر چلتے بنے جب کہ آسٹریلوی کپتان ٹرافی ہاتھ میں تھامے انہیں واپس جاتے ہوئے حیرانی سے دیکھتے رہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے اس تضحیک آمیز رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کئی صارفین نے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی کی یہ حرکت بھارت کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث ہے اور ایک انتہا پسند شخص سے اس طرح کے رویے کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں