Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈکپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جب کہ ٹیم میں بھارتی اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، بولر جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور لیگ اسپنر ایڈم زیمپا بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے دلشان مدوشناکا کو بھی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، افغانستان، نیدرلینڈز اور بنگلادیش کا کوئی بھی کھلاڑی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا ہے۔

متعلقہ خبریں