آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کے سپرد کردی گئی ہے۔
سوریا کمار یادیو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ بھارتی ٹیم میں ورلڈکپ فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کے صرف تین کھلاڑی شامل ہوں گے۔
ورلڈکپ فائنل کی فیورٹ ٹیم ہونے کے باوجود بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 1 لاکھ تماشائیوں کے سامنے 6 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ورلڈکپ فائنل کی ٹیم میں شامل کھلاڑی سوریا کمار یادیو پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو جنوب مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 26 نومبر کو ترواننت پورم میں ہوگا جب کہ تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بطور نائب کپتان ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور جب کہ پانچواں اور آخری میچ 5 دسمبر کو بنگلورو میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار
بھارتی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، رتو راج گائیکواڑ (نائب کپتان)،ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پراسدھ کرشنا، اویش خان اور مکیش کمار شامل ہیں۔




















