Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان اگلے سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ سے قبل شیڈولنگ کی وجہ سے ملتوی کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اگلے سال مئی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیدرلینڈز جانا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ری شیڈول کی جائے گی جب کہ سیریز کو ابھی ملتوی نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے سخت شیڈول کے باعث نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کو سیریز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں