Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر کا سابق بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب

ورلڈکپ 2023 کے فائنل کی عبرتناک شکست بھارتی کھلاڑی ابھی تک نہیں بھول پائے۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بھارتی شکست کو تسلیم نہیں کیا اور انہوں نے لکھا ’’میں کبھی نہیں مان سکتا کہ بہترین ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ بھارتی ٹیم کاغذ پر بہترین ٹیم ہے‘‘۔

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وانر کا کہنا تھا ’’مجھے محمد کیف پسند ہیں، کاغذ پر کیا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ دن کے اختتام پر آپ کو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کو فائنل کہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’یہی وہ دن ہے جو شمار کیا جاتا ہے اور ہمیشہ اسی طرح سے ہوتا ہے جب کہ اسی کو کھیل کہتے ہیں، 2027 میں ہم دوبارہ مدمقابل ہوں گے‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اس میچ میں بھارت کی بیٹنگ اور بولنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی جب کہ آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چھٹی مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں